تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) نے ہندستان سے جموں کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی نے حال ہی میں استنبول میں منعقدہ اپنی سربراہ کانفرنس کے
بعد جاری کئے گئے اعلان میں ہندستان پر کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے اندھا دھند استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
سربراہ کانفرنس نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا موازنہ دہشت گردی سے نہیں کیا جا سکتا۔